مہرخبررساں ایجنسی نے لس انجلس ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ امریکی حکومت کے دباؤ کے باوجود کولمبیا یونیورسٹی ایرانی صدر کے طلباء سےخطاب کو منسوخ نہیں کرےگی ایران کے صدر 24 ستمبر کو کولمبیا یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء سے خطاب اور ان کے سوالات کا جواب دیں گے واضح رہے کہ ایران کے صدر احمدی نژاد اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے کل نیو یارک روانہ ہونگے جہاں وہ پیر کے دن کولبمیا یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء سے خطاب کریں گےنیویارک کونسل کی طرف سے ایرانی صدر کے خطاب کو منسوخ کرنے کے لئے یونیورسٹی کے عملے پر دباؤ ڈالا جارہا ہے جسے یونیورسٹی کےعملے نے مسترد کردیا ہے
امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ امریکی حکومت کے دباؤ کے باوجود کولمبیا یونیورسٹی ایرانی صدر کے طلباء سےخطاب کو منسوخ نہیں کرےگی
News ID 556765
آپ کا تبصرہ